چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد

ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، ذرائع وزارت قانون و انصاف

               
September 29, 2020 · اہم خبریں, قومی
سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو

سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو

حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی احتساب بیورو کی تجویز مسترد کردی۔ نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔
وزارت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، تینوں عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خودمختار اداروں کے سربراہان کے مطابق ہے، دیگر اداروں سے ہم آہنگی پر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔