احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض کو 10 سال قید اور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،سابق لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی چوہدری محمد ریاض کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،سابق لیگی رہنما محمد ریاض پر 2002 میں ریفرنس قائم کیاگیا تھا۔
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کافیصلہ سنا دیا،عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی کو 10 سال قیداور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،سابق لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔