حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی،فائل فوٹو
حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی،فائل فوٹو

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد سعید لوہار ہلاک ہوگیا، وہ القاعدہ کا سابق امیر بھی تھا، اس کے قبضے سے ایک کلو وزنی دو بم برآمد ہوئے۔

ہلاک دہشتگرد 2016 سے افغانستان فرار ہوگیا تھا، اس کے قبضے سے ایک کلو وزنی دو تھرونگ بم برآمد ہوئے، جنہیں بم ڈ سپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا،انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کےمطابق حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی، ناکے پر روکنے کی کوشش میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔