دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے۔فائل فوٹو
دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے۔فائل فوٹو

کیچ میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی۔2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی خفیہ معلومات پرکی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے۔