سندھ ہائیکورٹ نے اراضی واگزار کرانے کیلئے پاک فوج کو معاونت کا حکم دیدیا،عدالت نے کورکمانڈر کراچی کو زمینوں سے قبضے ختم کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پولیس مقامی وڈیروں سے ملی ہوئی ہے ،سندھ میں ہزاروں ایکڑ اراضی پربااثرافراد کا قبضہ ہے۔
عدالت نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس قبضے چھڑانے میں ناکام ہو گئی ہے ،اب پاک آرمی بااثرلوگوں سے سرکاری اراضی کے قبضے ختم کرائے ،عدالت نے کیس کی سماعت3نومبر تک ملتوی کردیا۔