نیب ایک آنکھ سے اندھا ہے۔احسن اقبال

حکمرانوں سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ میڈیا سے گفتگو

               
September 30, 2020 · اہم خبریں, قومی
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ایک آنکھ سے محروم ہے اسے صرف اپوزیشن نظرآتی ہے، اس کی حکومت کو دیکھنے والی آنکھ اندھی ہوچکی ہے، حکمرانوں سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کا احتساب انتقامی کارروائی ہے یہ صرف اپوزیشن کو دبانے کیلیے ہے۔حکومت ہرمحاذ پرناکام ہو چکی ہے،مہنگائی نےعوام کا جینا دو بھرکردیا ہے۔