آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو
آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

لاہور: اوگرہ نے ایل پی جی اور گھریلو و کمرش سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرہ نے ایل پی جی 3روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر34روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت130 روپے بڑھا دی ہے۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 2456روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔
نئی قیمتیں جاری ہونے کے بعد اب ایل پی جی117روپے فی کلوکی بجائے 120روپے فی کلو ہوجائے گی۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت1382روپے سے بڑھ کر 1416روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 5319 روپے سے بڑھ کر 5449 روپے ہوجائے گی۔
گیس کی پیداواری قیمت60460کی جگہ62915روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔عالمی مارکیٹ میں 358ڈالر سے بڑھ کر379ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال تقریباً420,000 مقامی پیدوار اورتقریباً 260,000 میٹرک ٹن ایل پی جی برآمد ہوئی۔