ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 258 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1886 روپے ہے۔