ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 539 پوائنٹس کم ہوا
ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 539 پوائنٹس کم ہوا

اسٹاک مارکیٹ میں مندی،انڈیکس 632 پوائنٹس نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہ ستمبر کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 632 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔
ستمبر میں ھنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 539 پوائنٹس کم ہوکر 40566 پر بند ہواہے۔
ھنڈریڈ انڈیکس پورے مہینے میں 2 ہزار 507 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ستمبر میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42898 جبکہ کم ترین سطح 40390 رہی۔
شیئرز بازارمیں ستمبر میں 13 ارب 27 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 383 ارب روپے رہی۔
ستمبر کے آخری روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے کم ہوئی۔ پورے مہینے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ار ب روپے کم ہوئی۔ ماہ ستمبر کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 643 ارب روپے ہے۔