ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

سرحدوں پرلڑنے والے فوجیوں کو میرا سلام ہے۔ نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ بلوچستان میں گرنے والا ” ٹوما ہاک “ کروز میزائل بھی انہو ں نے منگوا کر سائنسدانوں کو دیا اور پھراسے بنوایا گیا

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ”جو فوجی افسر فوجی جوان ، جو جا کر بارڈرز پر لڑتے ہیں ، خندقوں میں بیٹھ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں، جو پاکستان کا تحفظ کرتے ہیں ، شہید ہوتے ہیں یا غازی ہوتے ہیں،ان کو نوازشریف کا سلام ہے، اصل فوج یہ ہے ،اصل فوج یہ ہے جس کو میرا دل اور من تسلیم کرتاہے اور میں اس کو سلیوٹ کرتاہوں ۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ فوج کیلیے الحمدو اللہ بہت کچھ کیاہے،اربوں کھربوں خرچ کیے ہیں ، ملک کوایٹمی قوت بنایا ، چین کے ساتھ مل کر جے ایف تھنڈر17بنایا ہے ، جتنے بھی میزائل ہیں ان میں سے آدھے میزائل میں نے اللہ کے فضل سے تیار کروائے ہیں ،الحمد وللہ ٹام ہاک وہ بھی نوازشریف نے ہی تیارکروایاہے ، وہ بھی بلوچستان سے لے کر ہم آئے تھے، جب کلنٹن نے افغانستان پر راکٹ چلائے تھے ، ایک ثابت مل گیا اور اس کو ہم لے کر آئے اور انجینئرنگ ہوئی اور بنا دیا ، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے یہ خدمت کی ہے ۔

نوازشریف کے اس بیان پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے تاریخ کے صفحوں کو ٹٹولتے ہوئے انکشاف کیا کہ” امریکہ نے اگست 1998 میں افغانستان میں القائدہ کے ٹھکانوں پر” Tumahawk“ میزائل داغے تھے ایک میزائل بلوچستان میں آ گرا تھا ،نوازشریف نے یہ میزائل پاکستانی سائنس دانوں کے حوالے کیا اور ان کو حکم دیا کہ ایسا ہی میزائل بنا ڈالیں اور انہوں نے کچھ سال بعد ویسا ہی میزائل بنا ڈالا۔“