قومی احتساب بیورو(نیب)نے اقامہ کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کو8اکتوبرکو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف کو طلب کرلیا،لیگی رہنما خواجہ آصف کوغیرملکی اقامہ کیس میں طلب کیاگیا ہے۔
خواجہ آصف کو8 اکتوبردن 11 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،خواجہ آصف کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیاگیا ہے۔