ایران میں بغیر دستاویزات داخل ہونیوالے 237 شہری پاکستان کے حوالے

ہزاروں پاکستانی ہر سال غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں

               
October 1, 2020 · اہم خبریں, قومی
ہزاروں پاکستانی ہر سال غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں

ہزاروں پاکستانی ہر سال غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں

چاغی: ایران نے بغیر دستاویزات داخل ہونے والے 237 شہریوں کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر 237 پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا ہے۔ یہ تمام افراد بغیر دستاویزات کے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔