پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمے دارانہ ہیں تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پرپاکستان کو گہری تشویش ہے اورآذربائیجانی شہری آبادی پرآرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن وامان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔