وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ،نئے تعینات ہونے والے معاون خصوصی تابش گوہر بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان توانائی سے متعلق امورپرقوم کو اعتماد میں لیں گے۔
کے الیکٹرک کے سابق سی ای او تابش گوہر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقررکر دیے گئے ،وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک کے سابق سی ای او تابش گوہرکو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاورمقررکردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔