پیمرا کی جانب سے تقاریر پر پابندی پر نواز شریف کا رد عمل بھی سامنے آگیا اورکہاکہ پابندیوں کا زمانہ گزرگیا ہے۔
لندن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیمرا کی پابندی پر نواز شریف نے کہا کہ آج کل پابندیوں کا وقت نہیں، پابندیوں کا زمانہ گزر گیا ہے، بلکہ اس کو گزرے بھی کافی وقت ہوگیا ہے، اب ماڈرن زمانہ ہے اور اس میں پابندیاں کارگر نہیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ جمعرات کو پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اشتہاری مجرم کی تقاریر نشر کرنے والے چینل کے لائسنس معطل ہوسکتے ہیں۔
پابندیوں کا وقت گزر گیا اس ماڈرن زمانے میں پابندیاں کارگر ثابت نہیں ہوتی @NawazSharifMNS کی گھر روانگی سے قبل گفتگو pic.twitter.com/VuHJdoHRK1
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) October 1, 2020