پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو دھرنے، جلسےکرنے کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے آئین اور قانون کے دائرے میں ن لیگ کو احتجاجی سرگرمیوں کی اجازت دینے کافیصلہ کیاہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ کو فوج اور ملکی مفاد کے خلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی ،مسلم لیگ نے قانونی حدود سے تجاوز کیاتو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی بھی جلسے اورمظاہرے کیلیے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا،قانون شکنی پر مبنی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو قانون توڑنے پر مقدمات اورگرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔