حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے۔فائل فوٹو
حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے۔فائل فوٹو

ہم جوتے کھانے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ ہم جوتے کھانے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، ملک میں آئین کی حکمرانی اور اس کی بحالی چاہتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا کتنا شوق ہے، یہ چاہتے ہیں سارے مخالف جیلوں میں ہوں یا اوپر چلےجائیں تاکہ انہیں میدان صاف ملے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ان سے تنگ آگئی ہیں، اب مل کر اس حکومت کو نکالیں گے۔