کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہونے کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 165 روپے سے بھی نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد 50 پیسے کی کمی سے 164 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 90 پیسے کی کمی سے 164 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی۔