ڈیولپرز کے وفد نے اونچی عمارات کی تعمیرات کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اٹھایا تھا،حسن بخشی
ڈیولپرز کے وفد نے اونچی عمارات کی تعمیرات کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اٹھایا تھا،حسن بخشی

31 دسمبر تک سرمایہ کاری پر پوچھ گچھ نہیں ہوگی، چیف کمشنر ایف بی آر

کراچی: ایف بی آر کے چیف کمشنر عبدالمجید میمن نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے لیے وزیراعظم کے ترغیبی پیکیج کے تحت 31 دسمبر 2020ء تک کی جانے والی سرمایہ کاری پر کسی قسم کی کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔
یہ بات انہوں ںے جمعہ کو ایسوسی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد کے عہدے داروں اور اراکین کو ایف بی آر کے میڈیم ٹیکس آفس میں وزیراعظم پیکیج سے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں کہی۔
چیف کمشنر عبدالمجید میمن نے بتایا کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئے پروجیکٹ کے لیے سرمایہ نئے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگا، ایمنسٹی سے بنائے جانے والے پروجیکٹ کو 21 ماہ میں مکمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کو سیمنٹ اور اسٹیل کے علاقوں خام مال اور اسکیم کے تحت تعمیراتی شعبے کی خدمات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی پیکیج کے تحت سستے گھروں کی اسکیم کے مکانات پر 90 فیصد تک انکم ٹیکس کی رعایت ہوگی۔