کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

کورونا:مزید5 مریض جاں بحق، 316 میں تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 5 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2517 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 12990 نئے نمونے ٹیسٹ کرنے سے 316 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک 137783 کیسز ہوچکے ہیں اور اسی طرح 220 مریض صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 130730 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعہ کو چیف منسٹر ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12990 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 316 نئے کیسز سامنے آئے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1387758 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 137783 کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا کے مزید 220 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں اور اب تک 130730 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کرنے سے صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2517 ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت 4536 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4259 مریض گھروں اور 7 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 270 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا متاثرہ 200 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 37 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 361 کورونا کیسز میں 232 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 108، ضلع جنوبی56 اور ضلع وسطی 32، ضلع ملیر 23، ضلع غربی7 اور ضلع کورنگی میں 6 کیسز ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 9، بدین 8، دادو اور قمبر 5-5، جامشورو 4، لاڑکانہ 3، گھوٹکی، مٹیاری اور ٹنڈومحمد خان 2-2 ، میرپورخاص، نوشہروفیروز، سکھر، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ میں1-1 کیسز رپورٹ ہوا ہے۔