وفاقی ادارہ شماریات نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ جاری کردی
وفاقی ادارہ شماریات نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ جاری کردی

ستمبر کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں ستمبر 2019 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد رہی۔
گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر 44 فیصد، سبزیاں 30، چکن 18 اور پیاز 14 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں تازہ پھل 6 فیصد، چینی 1.82 فیصد اور بجلی کے نرخ 0.62 فیصد کم ہوئے ہیں۔