ورکنگ کلاس کے لیے کم قیمت پر ویکسین فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں اور بےجا ترجیحات نے کم آمدن طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا
ورکنگ کلاس کے لیے کم قیمت پر ویکسین فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں اور بےجا ترجیحات نے کم آمدن طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا

ہیومن رائٹس کمیشن کی مفرور مجرموں کا خطاب نشر کرنے پر پابندی کی مذمت

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے نیوز چینلز پر اشتہاری اور مفرور مجرموں کے انٹرویو اور عوامی خطاب پر پیمرا کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیمرا کا اقدام اظہار رائے سے متعلق آئین کی خلاف ورزی ہے، پیمرا کا اقدام افراد کے جاننے کے حقوق سلب کرتا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے حکم نامے صوابدیدی سنسرشپ کے عکاس ہیں، پیمرا کا حکم نامہ نواز شریف کے خطاب کے بعد جاری کیا گیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے تھے، پیمرا آزاد ریگولیٹری ادارہ نہیں بلکہ سیاسی سہولت کار ہے، پیمرا نے پرویز مشرف پر کبھی پابندی عائد نہیں کی۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بھی اشتہاری مجرم ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے نواز شریف کی تقریر پر پابندی کا حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنسرشپ کو بطور ہتھیار استعمال نہ کرے۔