لڑکی کو اغواء کے بعد 2 افراد 7 دن مبینہ زیادتی کرتے رہے، ایف آئی آر کا متن
لڑکی کو اغواء کے بعد 2 افراد 7 دن مبینہ زیادتی کرتے رہے، ایف آئی آر کا متن

خان پور میں 18 سالہ شادی شدہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان: خان پور میں 18 سالہ شادی شدہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقے قادر پور میں 18 سالہ شادی شدہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان توقیر ، کالا عرف حاجی ممتاز اور فدا حسین اور اس کے ساتھیوں نے سلمٰی نامی لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا رکھی تھی اور اسے بلیک میل کرکے زیادتی کرتے رہے۔
لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 90 ہزار کی رقم کا مطالبہ کیا، اور جب میں اپنی ویڈیو ختم کرنے کے عوض 90 ہزار لے کر ملزمان کے پاس پہنچی تو انہوں نے نشہ آور چیز پلا اغو کرلیا اور 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعد میں فصلوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔