کراچی: نئے برآمدی آرڈرز موصول سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان غالب ہوگیا ہے۔
بارشوں کے بعد کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملوں سے پہنچنے والے نقصانات کے بعد معیاری روئی کی محدود دستیابی اور بڑھتے ہوئے نئے برآمدی آرڈرز موصول سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان غالب ہوگیا ہے جس سے مقامی کاٹن مارکیٹوں میں جمعہ کو فی من روئی کی قیمت 100 روپے بڑھ گئیں۔
سندھ میں فی من روئی کی قیمت بڑھ کر 9000 روپے ہوگئی جبکہ پنجاب میں فی من روئی کی قیمت بڑھ کر 9300 روپے ہوگئی۔