اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے پر نواز شریف کو سزا سنائی گئی۔ نوازشریف کی صحت پر میڈیکل بورڈز بھی بنائے گئے۔ سزا یافتہ مجرم کو طبی بنیاد پر بیرونی ملک جانے دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کو چیلنج اور رپورٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ جو مرضی کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔