وزیراعظم عمران خان نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،عوامی مقامات پرہرکوئی ماسک پہنے، وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے،کورونا سے بچاوَ کیلیے ہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اللہ کا کرم ہے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں۔