کورونا سے ملک بھر میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 632 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 9135 ہو گئی ہے، 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار968 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 33 ہزار725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 632 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے اعدادوشمارکے مطابق صوبہ پنجاب میں 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50 کیسز، خیبرپختونخوا 37 ہزار973، بلوچستان میں 15 ہزار 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد 16 ہزار 766، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 816 ہو گئی ہے۔