وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کا بیڑاغرق کردیا ہے ،ملک میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں سب تباہ ہو گئے ہیں ،فوج اور ملک کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا ، انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کر سکتے ،ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں ، پاکستان کے خلاف سازشیں 1947 سے شروع ہو گئی تھیں ۔
اعجاز شاہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کا بیڑاغرق کردیا ہے ،ملک میں کوئی ادارہ ٹھیک نہیں سب تباہ ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ فوج اور ملک کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی ،بھارتی ایماپر پاکستانی فوج کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بیماری کا بہانہ کرکے لندن جانیوالے نوازشریف جہاز چڑھتے ہی تندرست ہو گئے،ملک اورفوج کے خلاف کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔