کچھ سابق سینئر سفارتکاروں کے جعلی پیغام بھیجے جارہے ہیں۔ریحام خان

ایسا ہی پیغام اپنے نام سے پھیلتا ہوا دیکھ کرایک سفارت کار دنگ رہ گیا۔

               
October 4, 2020 · قومی
”نوازشریف بھارت کے ایجنڈے پر ہیں“کے بیانیے کو سپورٹ کرنے کیلیے ہر حد پار کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

”نوازشریف بھارت کے ایجنڈے پر ہیں“کے بیانیے کو سپورٹ کرنے کیلیے ہر حد پار کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سابق سینئر سفارتکاروں کا نا استعمال کرتے ہوئے جعلی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا کہناتھا کہ ”نوازشریف بھارت کے ایجنڈے پر ہیں“کے بیانیے کو سپورٹ کرنے کیلیے سابق سینئر سفارتکاروں کا نام استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ پر جعلی پیغامات بھیجے جارہے ہیں ، ایسا ہی ایک سفارتکار اس وقت دنگ رہ گیا جب اس نے ایسا ہی پیغام اپنے نام سے پھیلتا ہوتا دیکھا ، وہ جینٹل مین یہاں علاج کیلیے موجود ہے “۔