پی ٹی آئی جادو منتر کی حکومت ہے،ووٹوں کی نہیں ،2018 کا جادو منتر ناکام ہو گیا۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو کچل دیا ہے ، ن لیگی ارکان سے زبردستی وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں ۔
احسن اقبال نے کہا کہ آزاد منصفانہ انتخابات کے ذریعے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے ،ملک بچانے کیلیے ضروری ہے کہ نااہل حکومت کو گھر بھیجاجائے ،پاکستان کو اقتصادی راستہ پر ڈالنے کیلیے شفاف انتخابات ضروری ہیں،ملک میں آئین کی بحالی سے معیشت ترقی کر سکتی ہے ۔
ناکامیوں کاجواب دینے کی بجائے عمران خان کاایک ہی موقف ہے این آراونہیں دوں گا، کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے نواز شریف ڈسکس ہوتا ہے،غریب کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دینے سے روٹی نہیں ملے گی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ انھوں نے سی پیک کو پوری دنیا میں متنازع بنا دیا،اگرکوئی یہ کہتاہے مسلم لیگ کی لڑائی فوج کےساتھ ہے وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے،حکومتی وزیر،مشیر غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں۔