پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو کو بھارتی وکیل کے ذریعہ کیس لڑنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت کوواضح طور پرپیغام دیا ہے کہ یہاں کی عدالت میں صرف وہی وکیل کیس لڑ سکتے ہیں جن کے پاس پاکستان کا لائسنس ہو۔
پاکستان نے بھارت کے اس مطالبہ کوایک مرتبہ پھرمسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ موت کی سزا پانے والے کلبھوشن یادیو کو بھارتی یا کوئن کا وکیل ملنا چاہیے۔