ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سال 2016 میں ریاست مخالف اشتعال انگیز ٹیلیفونک تقریر کی تھی۔فائل فوٹو
ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سال 2016 میں ریاست مخالف اشتعال انگیز ٹیلیفونک تقریر کی تھی۔فائل فوٹو

گونگے اور بہرے ایک دوسرے کیخلاف ریلیاں نکال رہے ہیں۔فاروق ستار

ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ساری جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں، کراچی اور حیدر آباد میں ریلیاں نکل رہی ہیں ایک گونگے ہیں 4 سال سے بولے نہیں تو دوسرے بہرے ہیں ۔

فاروق ستارنے کراچی میں سماجی تنظیم کی جانب سے کڈنی ہل پارک بہادر آباد میں شجر کاری مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے بات چیت کی۔

فاروق ستار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی اورحیدر آباد میں گونگے اور بہرے ایک دوسرے کیخلاف ریلیاں نکال رہے ہیں،ایک گونگے ہیں 4 سال سے بولے نہیں تو دوسرے بہرے ہیں جو  کسی کی بات سنتے نہیں ۔

فاروق ستارنے کہا کہ کراچی کی باگ ڈورکسی نوجوان کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے، ساری جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ان میں اس بات کی لڑائی ہے کہ 11 سو ارب کون ہڑپ کرے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلی کا شکار ہونے والے ملکوں میں شامل ہے،اس کو بچانے کا اب دوہرا چیلنج ہے، اس ملک کو بنانے کیلیے نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جلد کڈنی ہل پارک سے ایک ایسی ریلی نکلے گی جو سب کو بہا لے جائے گی ۔