ملزمان نے جعلی کرنسی کے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد سے متعلق بھی معلومات فراہم کی ہیں، پولیس
ملزمان نے جعلی کرنسی کے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد سے متعلق بھی معلومات فراہم کی ہیں، پولیس

کراچی سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان حمید خان اور سلمان قریشی کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جعلی کرنسی کی خرید و فروخت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی کرنسی کی خرید و فروخت کا کام فکس کمیشن پر کیا جاتا تھا جب کہ ملزمان نے اسی کاروبار سے وابستہ دیگر افراد سے متعلق بھی معلومات فراہم کی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔