مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن وفد کے ہمراہ آج مریم نوازاورلیگی قائدین سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نوازاورپارٹی کے دیگر رہنما ملاقات میں موجود ہوں گے،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے اہم قائدین بھی ملاقات میں شرکت کرینگے ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال،پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری، دیگر رہنماﺅں پرغداری کے مقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا، پی ڈی ایم کے جلسوں اور دیگر سرگرمیوں پر مشاورت ہوگی ، فضل الرحمن اور وفد کو نائب صدر مریم نوازکی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔