اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو11 نومبر تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظورکی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو بطور بے نامی دار شامل تفتیش کرلیا جس پرلیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
عدالت عالیہ نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض 11 نومبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی اور نیب کو 11 نومبرتک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 11 نومبر تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔