وزیراعظم عمران خان کو اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کاچیئرمین مقررکردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈی نیشن گروپ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کو اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیاگیا،وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس کمیٹی ممبران مقررکیے گئے ہیں۔
وزیر خارجہ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیراطلاعات کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی ملکی معاشی اعشاریوں کاجائزہ لے گی ،کمیٹی وزارتوں کی ضروریات اور اہداف کا تعین کرے گی۔
معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن کواکنامک آﺅٹ ریچ کوآرڈی نیشن گروپ کے کنوینئرمقررکردیا گیا،کوآرڈی نیشن گروپ میں چیف سیکریٹریز اوروزارتوں کے سیکریٹریزبھی شامل ہیں،کوآرڈی نیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کیلیے موثرایکشن پلان پیش کرے گا۔