اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زون کے بورڈ آف اپروول اجلاس میں ملک میں تین نئے اسپیشل اقتصادی زونز کی منظوری دے دی گئی۔
جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان رائیونڈ اور اسپیشل اکنامک زون سندھ کی منظوری دے دی گئی۔ اسپیشل اکنامک زونز کی تعداد بڑھ کر20 ہوجائے گی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون سیل آف پلاٹ ریگولیشنز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔ مزید مشاورت ایک ماہ میں مکمل کر کے آئندہ اجلاس میں تجویز بھیجی جائے گی۔
اجلاس میں نجی شعبے سے اپروول کمیٹی میں دو ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔ دو ممبران اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیدوار حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد، مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زون کے بورڈ آف اپروول اجلاس میں میں ڈویلپرز اور کوڈویلپرز کے لیے موجود مواقع پر گفتگو کی گئی۔