لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہو گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر عوام ہیں۔