پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں، عوام پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی کے منتظر ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے دو تین جلسوں میں ہی ملک میں تبدیلی کے احساسات اور اثرات پیدا ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی قیادت کو پیغام دینا چاہتے ہیں سڑکوں پر عوام میں آپ کی کمی محسوس ہونے نہیں دیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے خلاف بڑی تحریک چلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوام پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی کے منتظر ہیں، ہمارے پلان میں اسلام آباد جانا بھی شامل ہے۔