حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، سراج الحق
حکمرانوں کی مجبوریاں انہیں کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی
عدالت پانامہ کے ساتھ پینڈورا پیپرز کی بھی تحقیقات کرائے۔فائل فوٹو
پشاور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام غربت کی لکیر سے نیچےجا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی۔