چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا،ڈی این اے کیلیے بچی کے جسم کے نمونے خیبرمیڈیکل کالج پشاور بھیج دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں کھیتوں سے ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش برآمد ہوئی ہے، ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈھائی سالہ بچی زنیب سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی،جنسی زیادتی کے بعد بچی کا پیٹ اور سینہ چھری سے پھاڑا گیا ۔
ڈی این اے کیلیے بچی کے جسم کے نمونے خیبرمیڈیکل کالج پشاور بھیج دیے گئے ،ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ 18 گھنٹے پہلے زیادتی کی گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔