مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدراعوان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے 70 سال بھی غلام رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناتھا کہ پاکستان بچانے نکلے ہیں ، جب تک مقدمہ درج نہیں ہوتا نیب مجھے نہیں بلا سکتا ، ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے ستر سال بھی غلام رہیں گے ،نیب کے پاس گرفتاری کا ایک ہی فارمولاہے ۔
یاد رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو آج اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھا ہے،نیب خیبرپختونخوا کے باہر پولیس کی بھری نفری تعینات کردی گئی اورنیب خیبرپختونخوا آنے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کربند کردیاگیا۔