اقامہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب میں پیش نہیں ہوئے،لیگی رہنما کی جگہ ان کے وکیل نجم الحسن پیش ہوگئے۔
کے مطابق وکیل نجم الحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ رولنگ 2018 کے بعد نیب خواجہ آصف کو طلب نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ خواجہ آصف نااہلی کیس میں اقامے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرچکی ہے۔
نجم الحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کمپنی کے ایم ڈی کی تفصیلات بھی فیصلے میں جاری کردیں ، نیب کو سپریم کورٹ کی رولنگ پیش کردی، نیب حکام مکمل طورپر مطمئن ہیں ۔