رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر مریم نواز کو قیادت کی ذمہ داریاں سونپتے ہیں تو یہ مناسب اقدام ہوگا،استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے ہماری تحریک کی انتہا ہمارے استعفے ہوں گے۔
اگر ہم نے اجتماعی استعفے دیئے تو پی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں لیں گے۔ہمارے استعفے کے بعد سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارا قائد ہے کراچی تا گلگت پوری نون لیگ اپنے قائد کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔