سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے اور اشتہاری ہونے کا معاملے پر لاہور پولیس کو خطوط ارسال کر دیے ۔
ذرائع نے نیب راولپنڈی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔
نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا معاملے پرلاہور پولیس کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا اشتہار ہر تھانے میں ان کی تصویر کے ساتھ چسپاں کرنے اور رائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر بھی لگایا جائے، متعلقہ تھانے میں بھی وارنٹ گرفتاری کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔