ساحلی پٹی کی ترقی سے سندھ کو فائدہ ہوگا، عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے
ساحلی پٹی کی ترقی سے سندھ کو فائدہ ہوگا، عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے

کراچی دبئی سے بھی آگے نکل جائے گا،گورنرعمران اسماعیل/علی زیدی

کراچی میں جزائر کی ترقی سے شہر قائد دبئی سے بھی آگے نکل جائے گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ کے حوالے سے متعلق ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔ اور حوالے سے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ساحلی پٹی کی ترقی سے عوام کو فائدہ ہوگا 1973کے آئین کے مطابق بنڈل آئی لینڈ پورٹ قاسم کا حصہ ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ؎ملک میں دو نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں۔ ایک شہر راوی ریور فرنٹ پر بنے گا۔ دوسراکراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر بنے گا۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ نئے آباد کردہ شہروں میں پینے کا صاف پانی اور نکاسی کا جدید نظام ہوگا۔ جزیرے پر کولڈ اسٹوریج بھی بنایا جائے گا۔ جزائر پر مینگروز کے جنگلات بھی محفوظ کیے جائیں گے۔
گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ کو ترقی دینے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔ساحلی پٹی کی ترقی سے سندھ کو فائدہ ہوگا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جامع ماسٹر پلان کے تحت یہ شہر آباد کیا جائے گا۔ اور وہاں ماہی گیروں کے جدید فش ہاربر بنائے جائیں گے۔ اور وہاں سے وصول شدہ آمدن سندھ کو دی جائے گی۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اگر کوئی چیز کلیم نہیں ہوگی تو سندھ کی ہوگی، یہ سب پاکستان کی بہتری کے لیے کیاجارہا ہے، عوام کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، تعمیرات شروع ہوں گی تو عوام کو روزگا ملے گا۔