اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

نواز شریف کا مقدمہ گلی گلی پہنچ چکا،اب فیصلہ کن جدوجہد ہوگی

مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقدمہ گلی گلی پہنچ چکا ہے،اب ان کی آواز کو بند نہیں کیا جاسکتا۔
مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے نواز شریف کو تین بار وزیراعظم بنایا اور ووٹ کی عزت کی بات کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ رد الفساد میں پیچھے فوج اگے نواز شریف تھا۔ نواز شریف کا مقدمہ گلی گلی پہنچ چکا ہے۔ ہم فیصلہ کن جدوجہد میں داخل ہونے جارہے ہیں، اب نواز شریف کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وہ کیسا غدار تھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا۔
انہوں ںے ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے وفا کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بڑھی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔

ن لیگ کے رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔