اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو ان کی 68 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
چینی صدر نے خط کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی مثالی دوستی ہے۔ دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ سی پیک خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ دونوں ممالک امن ترقی خوشحالی ہم آہنگی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔