ورلڈ بینک نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں غربت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خطرہ ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے بیروزگار ہوجائیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال کرونا وائرس کے علاوہ ٹڈی دل کے حملے اور مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں سے بھی معیشت پر منفی اثر پڑا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد پاکستان کے زرعی اور صنعتی شعبے میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔