ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروبار چلتے رہیں گے،عمران خان، ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت
ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروبار چلتے رہیں گے،عمران خان، ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت

کورونا سے متاثر معیشت کے لیے تعمیراتی شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی ہائوسنگ، کنسٹرکشن اینڈڈیولپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم کو اجلاس کے دوران وزیراعظم کو مستقبل کے منصوبوؓں، تعمیر ہائوسنگ یونٹس اور مالیت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں حکام نے وزیراعظم کو وزارت ہائوسنگ کے تعطل کے شکار منصوؓں کے کام کے اجرا اور جاری منصوبوں پر بھی بریفکنگ دی۔ حکام نے تعمیراتی سرگرمیوں اور کنسٹرکشن میٹریل کی فروخت کے اعدادوشمار کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے متاثر معیشت کے لیے تعمیراتی شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ کنسٹرکشن کے شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔